Salal Baloch,Human Right violation, Freedom, sindh, Balochistan , BSO, BSO Azad, BNM, Abdul Jabbar

Tuesday, June 11, 2019

مسیحی نوجوان کی موت واقع ہو گئی ۔ ظالمانہ اقدام کے خلاف مسیحیوں کا احتجاج۔

سرگودھا‘ پولیس کے بے تحاشہ تشدد سے رکشہ ڈرائیور مسیحی نوجوان کی موت واقع ہو گئی ۔ ظالمانہ اقدام کے خلاف مسیحیوں کا احتجاج۔ مظاہرین کا حکام سے نوجوان کو گرفتار کر کے تشد
د سے قتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ
سرگودھا پولیس نے گرفتار مسیح نوجوان کارپوریشن ملازم و رکشہ ڈرائیور کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی موت ہو گئی۔ لواحقین نے نعش ڈی ایچ کیو ہسپتال کے گرائونڈ سے ملنے پر پولیس کے خلاف زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے نعش سڑک پر رکھ کر سرگودھا خوشاب روڈ کئی گھنٹے بلاک کئے رکھا جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

حکام نے مظاہرین کے احتجاج پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔زرائع کے مطابق شہریوں کی طرف سے پولیس کو اطلاع دی گئی کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے لان میں نامعلوم شخص کی نعش پڑی ہے جس پر پولیس نفری نے موقع پرپہنچ کر نعش قبضہ میں لیلی تو انکشاف ہوا کہ نوجوان صفدر مسیح کو تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتاردیا گیا جس کی اطلاع پر لواحقین نے موقع پر پہنچ کر بتایا کہ پولیس تھانہ فیکٹری ایریا نے گزشتہ روز نوجوان صفدر مسیح کو رکشہ سمیت گرفتار کیا جس کا رکشہ ابھی تک تھانہ فیکٹری ایریا پولیس تحویل میں ہے لواحقین نے الزام عائد کیا کہ نوجوان کو تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی موت ہو گئی انہوں نے نعش سڑک پر رکھ کر سرگودھا خوشاب روڈ بلاک کرتے ہوئے پولیس کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اس احتجاج کے باعث سرگودھا خوشاب روڈ کئی گھنٹے کے لیے بلاک رہی اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

اس موقع پر مظاہرین نے حکام سے نوجوان کو گرفتار کر کے تشدد سے قتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔تاہم پولیس افسران نے معاملہ کی مکمل تحقیقات کر کے کارروائی کی یقین دہانی کروائی دی۔ جن کے احتجاج ختم کرنے پر پولیس حکام نے معاملہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا جن کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اہلکار ملوث ہوا تو اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔

No comments:

Post a Comment