Salal Baloch,Human Right violation, Freedom, sindh, Balochistan , BSO, BSO Azad, BNM, Abdul Jabbar

Monday, June 4, 2018

مستونگ سے تعلق رکھنے والے کاشف شیخ کو پاکستانی اداروں کے اہلکاروں نے اغوا کر لیا۔

مستونگ سے تعلق رکھنے والے کاشف شیخ کو پاکستانی اداروں کے اہلکاروں نے اغوا کر لیا۔

#

دی بلوچستان پوسٹ کوئٹہ کے نامہ نگار کے مطابق یونیورسٹی آف انجینئرنگ ایند ٹیکنالوجی ٹکسیلا سے فارغ التحصیل بلوچ انجینئر کو پاکستانی اداروں کے اہلکاروں نے بولان میڈیکل کالج کوئٹہ کے ہاسٹل سے 3 جون کو اغوا کر لیا۔

انجینئر کاشف شیخ جو گورنمنٹ پولیٹیکنک کالج کوئٹہ میں بطورِ لیکچرار فرائض انجام دے رہے تھے مستونگ سے تعلق رکھتے ہیں۔

ٹی بی پی کو ملنے والی معلومات کے مطابق کاشف شیخ ایک انتہائی قابل اور ہونہار انجینئر تھے جنہوں نے ٹیکسیلا میں تعلیمی میدان میں اپنا لوہا منوایا تھا۔

یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ کاشف شیخ کو پاکستانی اہلکاروں نے کیوں اغوا کیا تاہم کریٹیو انجینئر ایسوسیشن پاکستان کے مطابق فیصل شیخ گرفتاری کی بعد سے لاپتہ ہیں اور کسی سے رابطے میں نہیں ہیں۔

کریٹیو انجینئر ایسوسیشن پاکستان نے کاشف شیخ کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

No comments:

Post a Comment