Salal Baloch,Human Right violation, Freedom, sindh, Balochistan , BSO, BSO Azad, BNM, Abdul Jabbar

Monday, July 1, 2019

صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق اور مزہبی ہم آہنگی جناب اعجاز عالم کی فیصل آباد میں رُکن صوبائی اسمبلی طاہر جمیل کی جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی صائمہ کے گھرآمد ۔

صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق اور مزہبی ہم آہنگی جناب اعجاز عالم کی فیصل آباد میں رُکن صوبائی اسمبلی طاہر جمیل کی جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی  بچی صائمہ کے گھرآمد ۔وزیر صاحب نے
واقعہ کی تمام تر تفصیلات متعلقہ SPاور IO  سے طلب کی جس میں بتایا گیا کہ بچی کا بہنوئی ملزمان کے ساتھ مل کر منفی کردار ادا کر رہا ہے اور خاندان پر صُلح کے لیے پریشر ڈالا جا رہا ہے اور بچی کے والد کو بھی زبردستی صُلح کے لیے راضی کرنے کے لیے نا معلوم مقام پر لے گیا ہے۔ان تمام تر تفصیلات کے بعد  منسٹر اعجاز عالم نے پولیس افسران کو فوری طور پر ملزمان اور بچی کے بہنوئی کو گرفتار کرنے اور اُس کے والد کو بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔پاکستان کرسچن ٹائم سے بات کرتے ہوئے منسٹر صاحب نے بتایا کہ میں خود جا کر بچی کے خاندان اور دارلامان میں بچی سے مل کر آیا ہوں بچی بہت دباؤ کا شکار نظر آئی اور  اُس سے 164 کا بیان بھی ریکارڈکروا دیا ہے جس میں اُس نے اپنے ساتھ ہونے والے تمام تر واقعہ کو بیان کیا ہے
وزیر اعجاز عالم  نے مزید بات کرتے ہوئے بتایا کہ قصورواروں کو کیفر کردار تک پہنچا ئے گے ساتھ اُنہوں پنجاب حکومت کی جانب سے بچی کے لیے مالی امداد کا بھی اعلان کیا جو جلد اُس کے خاندان تک پُہنچا دی جائے گی۔ 

No comments:

Post a Comment